14 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے افغانستان کے صدر حامد کرزائی کو ان کے بھائی احمد ولی کرزائی کے قتل پر تعزيت پیش کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  علی اکبر صالحی نے افغانستان کے صدر حامد کرزائی کو ان کے بھائی احمد ولی کرزائی کے قتل پر تعزيت پیش کی ہے۔ صالحی نے احمد ولی کے قتل کو بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور افغانستان کے صدر حامد کرزائی اور مرحوم احمد ولی کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169